i پاکستان

چونیاں میں پولیس اہلکاروں کا گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد، ویڈیو وائرلتازترین

June 10, 2024

پنجاب کی تحصیل چونیاں میں پولیس اہلکاروں نے گھر میں داخل ہوکر خواتین پر تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق خواتین پر تشدد کا واقعہ چونیاں کے علاقے الہ آباد میں پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ عبدالمجید نامی شہری نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نے مکان سے اس کی فیملی کو نکال کربااثر افرادکا قبضہ کرا دیا۔ معاملہ سامنے آنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او )نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چونیاں سے رپورٹ طلب کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی