i پاکستان

چودھری شجاعت سے پارٹی چھیننے کے فسطائی ذہن کو شکست ہوئی، مریم اورنگزیبتازترین

January 31, 2023

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت سے ق لیگ چھیننے کے فسطائی ذہن کو شکست ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حکومتی ترجمان مریم اورنگزیب نے چودھری شجاعت کی پارٹی صدارت سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ ان کے حق میں آنے پر مبارکباد دی۔ مریم اورنگزیب کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر پیغام ہے کہ ڈسکہ کی دھند میں نہیں فیصلے آئین اور قانون کی روشنی میں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلا، گھیرا، مار دو، اٹھا لو، پھینک دو کی فسطائیت ملک پر مسلط نہیں، اب ہر کام آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی