i پاکستان

چودھری پرویز الہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے گھر سے ایک کروڑ کی رقم برآمدتازترین

March 13, 2023

اینٹی کرپشن حکام نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے گھر سے ایک کروڑ روپے کی رقم برآمد کر لی،نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی دوران ریمانڈ نشاندہی پر ان کے گھر سے ایک کروڑ روپے برآمد کئے، اینٹی کرپشن ٹیم نے محمد خان بھٹی کے گھر جی او آر ون سے رقم قبضے میں لے لی ہے،اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق رقم محمد خان بھٹی کے گھر کے مختلف درازوں اور الماریوں میں چھپائی گئی تھی، یہ رقم مختلف منصوبوں کے ٹھیکوں کی مد میں بطور کمیشن وصول کی گئی تھی، اس رقم میں افسران کے تبادلوں کے عوض وصول کی گئی رقم بھی شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی