i پاکستان

چوہدری پرویز الہی کے فرنٹ میں محمد زمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورتازترین

June 26, 2023

ایف آئی اینٹی منی لانڈرنگ نے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہی کے خاص گن مین اور فرنٹ مین محمد زمان کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق محمد زمان چوہدری پرویز الہی کا کیش بوائے اور فرنٹ مین تھا اور غیرقانونی پیسوں کی ترسیل میں ملوث ہے۔ محمد زمان چوہدری پرویز الہی کی تیسری بیوی سائرہ انوار کے ساتھ مبینہ طور پر کرپشن سے حاصل کیے گئے کروڑوں روپے کی لین دین کرتا تھا۔ فروری 2023 میں پولیس نے محمد زمان کو پرویز الہی کے کہنے پر پنجاب ہاوس اسلام آباد سے سائرہ انور کے لیے شراب لاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے نے محمد زمان کے موبائل فون کے فرانزک سے اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ چوہدری پرویز الہی کے فرنٹ میں محمد زمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی