سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے خاندانی ذرائع نے انکی پی ٹی آ ئی میں شمولیت سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کے حوالے سے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے، چوہدری نثار کی اسد قیصر سے اس حوالے سے ملاقات نہیں ہوئی۔ خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری نثار آزاد حیثیت سے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی