i پاکستان

چمن کے لوگوں نے پاسپورٹ بنوانا شروع کر دیاتازترین

June 26, 2024

چمن کے لوگوں نے ون ڈاکیومنٹ رجیم منصوبے کے تحت پاسپورٹ بنوانا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق طویل دھرنے کی وجہ سے چمن کے لوگ بے روزگار ہوگئے اور روزمرہ زندگی بھی متاثر ہوئی۔ دھرنے کے منتظمین نے تقریبا آٹھ ماہ تک لوگوں کو گمراہ کیا اور آخر کار لوگ دھرنے کو نظر انداز کرتے ہوئے چمن پاسپورٹ آفس آنے لگے۔ چمن پاسپورٹ آفس کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں لوگوں کا ہجوم دیکھا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی