تقریب میں سول سوسائٹی، مخیرحضرات، میڈیا، بیوروکریسی، سرکاری افسران سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے راولپنڈی اسلام آباد کے رہائشیوں کی بڑی تعداد میں شرکت
دی انٹرنیشنل فانڈیشن فار ایجوکیشن، ایمپاورمنٹ اینڈ لرننگ (آئی فیل) نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے چک شہزاد کے قریب 250بستروں پر مشتمل مفت ہسپتال کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق دی انٹرنیشنل فانڈیشن فار ایجوکیشن، ایمپاورمنٹ اینڈ لرننگ (آئی ایف ای ای ایل) نے چک شہزاد کے قریب کری روڈ پر واقع ہسپتال کی تعمیراتی سائٹ پر اپنے 250 بستروں کے فری ٹرٹیری ہسپتال کے تعمیراتی منصوبے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب میں سول سوسائٹی، مخیرحضرات، میڈیا، بیوروکریسی، سرکاری افسران سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے راولپنڈی اسلام آباد کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے انٹرنیشنل فانڈیشن فار ایجوکیشن، ایمپاورمنٹ اینڈ لرننگ کے ہسپتال کے منصوبے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا اور عوام میں اس کے بارے میں بیداری پھیلانے کے عزم کا اظہار کیا۔ہسپتا ل میں مریضوں کو علاج معلالجے کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔انٹرنیشنل فانڈیشن فار ایجوکیشن، ایمپاورمنٹ اینڈ لرننگ(آئی فیل ) ایک رجسٹرڈ غیرمنافع بخش تنظیم ہے جو صحت، تعلیم اور خوراک اور مالیاتی معاونت کی بنیادوں پر بالکل مفت خدمات فراہم کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی