i پاکستان

چینی شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ یا کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی، محسن نقویتازترین

July 10, 2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ یا کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی، متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے نئے ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں،چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے ایس او پیز تمام متعلقہ اداروں کی مشاورت سے تیار کئے گئے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، انچارج نیشنل کورآرڈینیٹر نیکٹا، کورآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز۔ آئی جیز پولیس اور سیکرٹریز داخلہ وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں ملک بھر میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا چینی شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ یا کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی، چینی شہریوں سے متعلق سیکیورٹی آڈٹ کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر یقینی بنایا جائے، متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے نئے ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں، محسن نقوی نے کہا چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے ایس او پیز تمام متعلقہ اداروں کی مشاورت سے تیار کئے گئے ہیں، حتی الوسع کوشش کی گئی ہے کہ ان ایس او پیز میں سیکیورٹی کے تمام پہلوں کو مد نظر رکھا جائے، فیلڈ میں کام کرنے والے ادارے مزید سفارشات سے بھی آگاہ کریں، محسن نقوی نے کہا کور کمیٹی ان سفارشات کا جائزہ لے گی، اگر کہیں بھی بہتری کی گنجائش ہوئی تو ان سفارشات پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ا چیف سیکرٹریز و آئی جیز پولیس نے اجلاس کو چینی شہریوں کی حفاظت کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کے متعلق آگاہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی