لاہور میں چین کے قونصلیٹ جنرل نے پنجاب کے ضلع اٹک میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کو 40 لاکھ روپے کا چیک پیش کر دیا۔گوادر پرو کے مطابق اس رقم سے حکومت پنجاب اٹک میں مقامی غریب لوگوں کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک میڈیکل ڈسپنسری تعمیر کرے گی۔ گوادر پرو کے مطابق یہ چیک سلیم حیدر خان کی لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاو شیرین سے چینی قونصل خانے میں ملاقات کے وقت دیا گیا کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی