i پاکستان

چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائیں گے،مریم نوازتازترین

April 04, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں چینی قونصلیٹ جا کر شانگلہ حملے میں چینی انجینئرز کی وفات پر تعزیت کی، مریم نواز نے لاہور میں چینی قونصل جنرل ژا ئوشیرین سے ملاقات کی اور شانگلہ حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں پر حملہ ترقی اور خوشحالی کا عمل سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے، متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں، ان کی فول پروف سکیورٹی کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی