i پاکستان

چین سے 15 ارب ڈالر توانائی قرض ری شیڈولنگ کیلئے وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی قائمتازترین

August 21, 2024

چین سے 15 ارب ڈالر توانائی قرض ری شیڈولنگ کیلئے وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ، وزیر توانائی، وزیر اقتصادی امور اور سیکرٹری وزارت خزانہ کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ معاونت کیلئے سی پی پی اے، پی پی آئی بی، بنک حکام اور چینی نمائندے بھی ذیلی کمیٹی میں شامل کیے گئے ہیں۔ ذیلی کمیٹی 4 ہفتوں میں چینی توانائی منصوبوں کے قرض کی ری شیڈولنگ کیلئے تجاویز دے گی، وزیر خزانہ کی قیادت میں قائم کمیٹی دو ہفتوں تک ذیلی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مین کمیٹی سفارشات کا حتمی جائزہ لے کر وزیراعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کرے گی، رپورٹ کی تجاویز درست ہونے کی صورت میں رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں قائم کمیٹی چینی حکام سے بھی رابطے میں رہے گی، تجاویز میں قرض کی اقساط کی مدت کو بڑھانا یا دیگر تجاویز شامل ہو سکتی ہیں، رپورٹ کی وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد چین کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی