چائنہ ایشیا اکنامک ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ایک اعلی سطح چینی تجارتی وفد نے 7 اکتوبر 2024 کو ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا اور پاکستانی حکام سے تبادلہ خیال کیا۔ تفصیل کے مطابق مطابق وفد کی سربراہی ایسوسی ایشن کے صدر برائے بیرون ملک تجارت، چیان چوئی ژو نے کی جن کے ساتھ ڈویلپمنٹ کمیٹی اور مختلف اداروں کی نمائندگی کرنے والے اراکین بھی موجود تھے۔ایس آئی ایف سی کے حکام نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان میں صنعتی ترقی کے امکانات، سرمایہ کاری کے مواقع اور نمایاں خصوصیات کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔وفد نے صنعت، بینکنگ، دفاع، توانائی، زراعت، لائیو اسٹاک، آبی زرعت اور صحت کی دیکھ بھال سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی ظاہر کی۔وفد نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وفد کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس اور گورنمنٹ ٹو بزنس فریم ورک کے تحت منصوبوں کو مزید متحرک کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی