i پاکستان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے کا فیصلہتازترین

November 08, 2024

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لمبے عرصے سے زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے کا فیصلہ کر لیا۔چیف جسٹس کی زیر صدارت زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے سے متعلق اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، چیئرمین ایف بی آر، اٹارنی جنرل، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور محسن عزیز نے شرکت کی۔چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں 97 ارب روپے کے ٹیکس مقدمات زیر التوا ہونے پر اظہار تشویش کیا، چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں 3496 ٹیکس مقدمات زیر التوا ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ، ایف بی آر حکام اور معاشی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے سے متعلق تجاویز پیش کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی