چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ رانا افضال حسین کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا اور انکا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات بلندی اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی