چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد میں تاخیر کا شکار منصوبوں پر کام تیز کر کے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارک روڈ توسیع و بحالی کے منصوبے کو 15 جون تک ہر صورت مکمل کیاجائے، اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے میں مزید تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، انجینئرنگ ونگ کے تمام افسران منصوبوں کی سا ئٹس پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں، منصوبوں پر کام کے معیار اور ر فتار میں کوتاہی برداشت نہیں کی جایے گی۔منگل کو چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے علی الصبح شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے دورہ کے دوران پارک روڈ توسیع و بحالی کے منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد میں تاخیر کا شکار منصوبوں پر کام تیز کر کے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارک روڈ توسیع و بحالی کے منصوبے کو 15 جون تک ہر صورت مکمل کیاجائے جس پر چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ میں بتایا گیا کہ پارک روڈ بحالی منصوبے کے ویسٹرن کیرج وے پر 85 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے، پارک روڈ بحالی منصوبے کے مشرقی کیرج وے پر کام جاری ہے، پارک روڈ توسیعی و بحالی منصوبے کی کل لمبائی 7.2 کلو میٹر ہے،چ پارک روڈ کشادگی و بحالی کا منصوبہ پر آئیسکو کی لائنز کو منتقل کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا آئیسکو اور دیگر لائینز کی منتقلی کو 5 دنوں میں یقینی بنایا جائے، چئی محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد ایکسپریس وے کا بھی دورہ کیا اورچیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ میں بتایا گیا کہ ایکسپریس وے منصوبے پر کورنگ پل سے پیکج ون پر 75 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے، اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے کے پیکج ون میں ریلوے پل کی تعمیر بھی شامل ہے، اسلام آباد ایکسپریس وے پی ڈبلیو ڈی سے ٹی چوک منصوبہ دو بڑے پلوں اور ایک انڈر پاس پر مشتمل ہے، محمد علی رندھاوا نے کہا اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے کے پیکج ون کو 15 جولائی تک مکمل کیا جائے، کہا کہ اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے، ایکسپریس وے پر جاری تعمیراتی کام کو جولائی کے آخرتک ہرہصورت مکمل کیا جائے، اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے میں مزید تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، انجینئرنگ ونگ کے تمام افسران منصوبوں کی سا ئٹس پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں، منصوبوں پر کام کے معیار اور ر فتار میں کوتاہی برداشت نہیں کی جایے گی۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ترقیاتی منصوبوں پر کام کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی