i پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظتازترین

July 17, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ وکیل درخواست گزاررضوان عباسی نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح بشری بی بی کے ساتھ دوران عدت ہوا،نکاح کے وقت بشری بی بی کی عدت مکمل نہیں ہوئی تھی۔ وکیل نے کہا نکاح لاہورمیں ہوا لیکن دونوں رہائش پذیر بنی گالا اسلام آباد میں تھے، قانون کے مطابق اسلام آباد اورلاہورمیں سے کہیں بھی درخواست دی جاسکتی ہے،وکیل درخواست گزار رضوان عباسی نے مخلتف عدالتوں کے فیصلوں کا حوالہ دیا۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج قدرت اللہ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی