i پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کا توشہ خانہ کیس رکوانے کیلئے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوعتازترین

July 31, 2023

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس رکوانے کیلئے پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعطم نے کیس میں 342 کا بیان ریکارڈ کرنے کی کارروائی رکوانے کیلئے اپیل دائر کی ہے۔ درخواست میں ہائیکورٹ کی جانب سے دائرہ اختیار پر حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس میں ٹرائل روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عدالتی دائرہ اختیار پر پہلے فیصلہ ہونا ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی