i پاکستان

چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط سپریم کورٹ کے جج کے برابر کردی گئیںتازترین

March 30, 2023

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب )کی ملازمت کے قواعد وضوابط سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دیے گئے۔ وفاقی وزارت قانون وانصاف نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہوں گی۔ وزارت قانون کے حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط کی منظوری دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی