چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے دیربالا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افراد کے جان بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا دیربالا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افراد کے جان بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ متاثرین کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کی اللہ تعالی سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ۔ چیئرمین سینیٹ نے عوام سے اپیل کی کہ حالیہ شدید بارشوں کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ دوسری طرف ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے دیربالا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افراد کے جان بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ڈپٹی چیرمین سینٹ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرین کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سیدال خان نے اللہ تعالی سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے حالیہ شدید بارشوں کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کی عوام سے اپیل کی تا کہ وہ جانی مالی نقصان سے محفوظ رہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی