i پاکستان

چارسدہ ، پولیس وین کے قریب خودکش دھماکہ، تمام اہلکار محفوظ رہےتازترین

November 14, 2024

چارسدہ میں پولیس وین کے قریب خودکش دھما کہ ہوا تاہم تمام اہلکار محفوظ رہے ۔پولیس کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے اخون ڈھیری میں پولیس وین کے قریب خودکش دھماکہ ہوا، دھماکے سے پولیس اہلکار اور وین محفوظ رہی۔حکام کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، رش نہ ہونے کے باعث دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، خودکش بمبار نے پولیس وین گزرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے سے متعلق مزید تفتیش بھی جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چارسدہ کے مطابق ہلاک مشتبہ ملزم کی جیب سے شناختی کارڈ اور پیسے ملے ہیں، ہلاک ملزم سے اوورسیز پاکستانی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے، ملزم سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا خود کش ہے یا سہولت کار اس پر بھی کام کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی