گاڑی کے ڈرائیور نے چالان دینے پر طیش میں آکر ٹریفک اہل کاروں پر گاڑی چڑھا دی۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے نشتر آباد چوک پر ایک ڈرائیور نے چالان دینے پر طیش میں آکر ٹریفک اہل کاروں پر گاڑی چڑھا دی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس ملزمان کو فرار ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ گاڑی کے ٹکرانے سے گر کر زخمی ہونے والے ٹریفک پولیس اہل کار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے درج مقدمے کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کو چالان دیا گیا، زخمی ٹریفک اہل کاروں نے اپنے بیان میں بتایا کہ ڈرائیور نے بہ ارادہ قتل ہم پر گاڑی چڑھا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل نمبر ٹریس کررہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی