لاہور شہر میں بسنت کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جبکہ شادباغ کے علاقے میں نوجوان گلے میں ڈورپھرنے سے زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ رات 3بجے ریسکیوکونوجوان کوگلے میں ڈوپھرنے کی کال موصول ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈور پھرنے کا حادثہ ٹوکے والا چوک شاد باغ میں پیش آیا،24سالہ بلال اسلم کومیوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی