مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشری بی بی سے متعلق سیاق و سباق سے ہٹ کربیانات چلائے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئے جعلی حکومت کچھ بھی کرنے کو تیارہے، ا ن پر احتجاج کا شدید خوف طاری ہے۔ ۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بشری بی بی نے یہ بالکل نہیں کہا کہ جنرل باجوہ کو سعودی عرب یا محمد بن سلمان نے کال کرکے شریعت کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی نے سعودی عرب یا محمد بن سلمان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا، محمد بن سلمان اور بانی پی ٹی آئی کے مثالی تعلقات ہیں، حکومت بانی پی ٹی آئی اور محمد بن سلمان کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔صوبائی مشیر نے کہا کہ بشری بی بی کے بیان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا مقصد احتجاج سے توجہ ہٹانا بھی ہے، احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئے جعلی حکومت کچھ بھی کرنے کو تیارہے، اس جعلی حکومت پر احتجاج کا شدید خوف طاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی