i پاکستان

بشری بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلی حکام کو ارسالتازترین

April 23, 2024

پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے سابق وزایر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو مکمل فٹ قرار دے کر ان کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی۔ بشری بی بی نے کل دوپہر سینے میں جلن کی شکایت کی تھی، دن کے وقت اڈیالہ جیل کے ڈاکٹرز نے معائنہ کر کے سابق خاتون اول کو صحت مند قرار دے دیا تھا۔ بعد ازاں پمز ڈاکٹرز کی ٹیم نے رات کے وقت بنی گالہ میں بشری بی بی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز نے سابق خاتون اول کو پمز ہسپتال کے ماہرین اور ماہر امراض دل سے معائنہ کروانے کی تجویز دی، اس کے علاوہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بشری بی بی کا طبی معائنہ کر کے انہیں صرف کھانے میں احتیاط کا مشورہ دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی