بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہونے کی وجہ سے وہ پشاور ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوئیں۔ ان کے وکیل کی جانب سے پیشی سے استثنا کی درخواست جمع کروائی گئی ۔واضح رہے کہ بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست منگل کو سماعت کے لیے مقرر تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی