لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی مقدمے کی تفصیلات فراہم کرنے اور پنجاب کے کسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری رکوانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر تے ہوئے اپیل کو(آج) بدھ کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس طارق سلیم نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی، رجسٹرار آفس نے وکالت نامے پر بشری بی بی کے انگوٹھے کے نشان نا ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا جسے عدالت نے ختم کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی