i پاکستان

بشری بی بی کی بیٹیوں کا والدہ سے ملاقات کیلیے عدالت سے رجوعتازترین

October 21, 2024

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی بیٹیوں نے والدہ سے ملاقات کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ ارجمند نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے آج (منگل کو) جواب طلب کرلیا۔ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بیٹیوں کی اپنی بشری بی بی سے تین ہفتوں سے ملاقات نہیں ہوئی، بشری بی بی ناحق قید ہیں اور ان کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ فیملی کا حق ہوتا ہے کہ وہ ہر ہفتے قیدی سے ملاقات کر سکتے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق سرکاری حکام کی جانب سے ملاقات سے منع کر دیا گیا ہے، یہ بنیادی حقوق کے خلاف ہے جلد از جلد ملاقات کا بندوبست کیا جائے۔ اس حوالے سے سنجیدہ تحفظات ہیں۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی