i پاکستان

برآمدی صنعت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرخزانہتازترین

January 16, 2023

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ برآمدی صنعت کی ترقی ہماری حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پانچ زیرو ریٹڈ شعبوں کو ایکسپورٹس بڑھانے کے لیے برآمدکنند گان کی ضرورت کے مطابق خام مال ،پرزوں اور دیگرمتعلقہ سامان کی درآمد کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کی برآمدی صنعت کے لیے ترقی کی راہ ہموار کرنا ہماری حکومت ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی