i پاکستان

بورے والا، ٹیوشن سینٹر سے نکلنے والے طلبا پر فائرنگ، ایک جاں بحق ، 3 زخمیتازترین

September 20, 2025

صوبہ پنجاب کے ضلے وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں ٹیوشن سینٹر سے نکلنے والے طلبہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ۔۔ذرائع کے مطابق بورے والا میں طالب علموں پر فائرنگ کا واقعہ منی بائی پاس پر واقع ٹیوشن سینٹر میں پیش آیا جس دوران گولیاں لگنے سے ایک طالبعلم جاں بحق ہوگیا اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی