خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے بازیدہ کوکل خیل سورانی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک یو سی چیئرمین سمیت تین افراد کو قتل کر دیا۔بنوں پولیس کے مطابق بسیہ خیل کی حدود میں مسلح افراد نے حجرے میں فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا، مقتولین میں یو سی چیئرمین عامر درانی، 2 دوست سدیس درانی اور نعیم شامل ہیں۔پولیس کے مطابق مسلح افراد رات کے آخری حصے میں گاڑی میں سوار ہو کر آئے تھے، انھوں نے حجرے میں سوئے عامر درانی اور سدیس درانی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جب کہ نعیم کو سورانی پارک کے قریب نشانہ بنایا، جس کی لاش کار سے برآمد ہوئی ہے، معلوم ہوا ہے کہ کار یو سی چیئرمین عامر کی تھی۔ادھر پشاور کے علاقے پشتخرہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ، گرفتار ڈاکوئو ں سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، پولیس کے مطابق ڈاکو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی