خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مغوی پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوگئی پولیس اہلکار کو تھانہ ڈومیل کی حدود سے اغوا کے بعد شہید کیاگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ڈومیل کی حدود سے اغوا ہو نے والے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا گیا ۔ پولیس اہلکار نوید اکرم کو دہشتگردوں نے شہید کردیا ۔شہید اہلکار کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی