i پاکستان

بنگلہ دیشی عوام نے فیصلہ دیدیا، عمران خان کو کوئی بتائے مکافات عمل بے رحم ہوتا ہے،خواجہ محمد آصفتازترین

August 06, 2024

مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی عوام نے فیصلہ دے دیا کہ غدار کون ہے اور کون تھا، عمران خان کو کوئی بتائے کہ مکافات عمل بہت بے رحم ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف نے مائیکر بلاگنگ کی ویب سائٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ایک پرانی پوسٹ شئیر کرتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا بنگلہ دیشی عوام نے فیصلہ دے دیا کہ غدار کون ہے اور کون تھا، بیٹی کو پناہ کہاں ملی، مجیب الرحمن کے مجسموں کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تاریخ نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے، عمران خان کو کوئی بتائے کے مکافات عمل بڑی بے رحم ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی