i پاکستان

بنگلہ دیش کے اندر جو فوجی آپریشن ہوا اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا ، محمود خان اچکزئیتازترین

August 06, 2024

اپوزیشن الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کرتا ہوں،بنگلہ دیش کے اندر جو فوجی آپریشن ہوا ہے اور حسینہ واجد کی حکومت کو الگ کیا گیا ہے اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا ہوں،پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرنے سے انہوں نے گریز کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو نہیں کرتا ہوں،اس پر کہ کیا وجوہات ہیں انہوں نے کہا کہ میں کوشش کر رہا ہوں کہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو نہ کروں،انہوں نے کہا کہ حالات کی نزاکت کو سمجھا جائے،بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو جلد یا مستقبل قریب میں سامنے آنے والی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی