آزادکشمیر کے ضلع بھمبر میں سنگدل ماں نے دوست کیساتھ مل کر اپنے 3 بچوں کو قتل کر دیا اور لاشیں تیزاب پھینک کر دفنا دیں، ماں سمیت 2 افراد کوگرفتار کرلیاگیا ۔پولیس کے مطابق ملزمہ ماں نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر بچوں کو زہر دے کر قتل کیا اور شناخت مٹانے کیلئے لاشوں پر تیزاب پھینک کر دفنا دی تھیں۔بھمبر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کیے گئے بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں میں 6 سالہ بچی اور 2 کمسن لڑکے شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون سرائے عالمگیر، پنجاب کی رہائشی ہے اور کچھ دن قبل بچوں کو لے کر بھمبر آئی تھی۔ بچوں کے والد کی مدعیت میں تھانہ سرائے عالمگیر میں اغوا کا مقدمہ بھی درج تھا۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کیمطابق دونوں ملزمان ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے اور ان کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی