i پاکستان

بلوچستان،مون سون بارشوں کے پیش نظر 17 اضلاع کو ہائی الرٹ کردیا گیاتازترین

July 15, 2024

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون کے حوالے سے بلوچستان کے 17اضلاع کو ہائی الرٹ قرار دے کر انتظامیہ کو ریڈ الرٹ کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں امدادی سامان بھجوادیا گیا ہے، مون سون بارشوں کے حوالے سے ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا ہے، تمام محکموں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کردیا ہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ہائی الرٹ کیے گئے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اپنے علاقوں کے محفوظ مقامات کی لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے مزید بتایا کہ نصیر آباد ڈویژن کے اضلاع ہرنائی کے سیلابی پانی جب کہ ژوب اور شیرانی کے علاقے فلش فلڈ سے متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی این جی اوز کو بھی مون سون کی بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی