i پاکستان

بلوچستان نیشنل پارٹی کا عبدالرحمان کھیتران کو وزرات سے ہٹانے کا مطالبہتازترین

February 23, 2023

بلوچستان نیشنل پارٹی نے صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وزرات سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پارٹی اعلامیے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عبدالرحمان کھیتران کو برطرف نہ کرنے کی صورت میں وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی