بلوچستان کے ضلع دکی سے اعلی معیار کا کوئلہ پاکستان کی معیشت کیلئے ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔دکی کول مائینز سے یومیہ اوسطا 2,235 ٹن کوئلہ نکالا جا رہا ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریبا 33.5 ملین روپے بنتی ہے۔ کوئلہ کی پیداوار ملک کی توانائی ضروریات پوری کرنے اور صنعتی ترقی کی رفتار بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔دکی کول مائینز سے 19 ہزار سے زائد خاندانوں کو معاشی استحکام اور باعزت روزگار فراہم ہو رہا ہے۔ حاصل شدہ آمدن تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی بہتری میں استعمال کی جا رہی ہے۔امن و امان کی بہتر صورتحال صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو مستحکم فروغ دے رہی ہے۔ سول انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز ترقی اور امن کے تسلسل کے لیے مثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ضلع دکی محنت، وسائل کے موثر استعمال اور قومی ترقی کی روشن مثال بن چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی