i پاکستان

بلوچستان میں گندم کی قلت کا خدشہ، گندم اضلاع سے باہر لے جانے پر پابندی عائدتازترین

April 07, 2023

بلوچستان حکومت کی جانب سے گندم اضلاع سے باہر لے جانے پر پابندی کے باعث صوبے میں گندم کی قلت کا بحران پھر سر اٹھانے لگا،بلوچستان حکومت کا محکمہ خوراک ان دنوں 10لاکھ بوری گندم کی خریداری میں مصروف ہے، اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت نے نصیر آباد، کچھی، جھل مگسی سمیت کئی اضلاع سے گندم باہر لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے،گندم کو اضلاع سے باہر لے جانے پر پابندی کے باعث صوبے میں گندم کی قلت کا بحران پھر سنگین ہوگیا ہے،گندم کی کمی سے فلور ملز بند ہونے سے عید پر آٹے کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہوگیاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی