بلوچستان میں بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا 99فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا‘3ہزار والدین نے اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق بلوچستان میں انسدادِ پولیو مہم 15 سے21 دسمبر تک جاری رہی۔ای او سی حکام کے مطابق انسدادِ پولیو کی 7 روزہ مہم کا 99 فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا۔حکام کا بتانا ہے کہ بلوچستان میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے 3 ہزار انکاری والدین رپورٹ ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی