i پاکستان

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں18 افراد جاں بحق،14 زخمیتازترین

April 24, 2024

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 14 زخمی ہو گئے ۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے ہلاکتیں سوراب، پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور کیچ میں ہوئیں، اور طوفانی بارشوں سے صوبے میں 2040 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 14 شاہراہوں اور 3 پل بھی نقصان کی زد میں آئے۔ دوسری جانب بلوچستان بھر میں چار روز کے وقفے کے بعد بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا، آج سے صوبے کے 25 اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں 24، کوئٹہ 25 اور ژوب میں درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح بارکھان 26، پنجگور 27 جبکہ خضدار میں درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مغربی اور شمالی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی