i پاکستان

بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے، چینتازترین

August 01, 2024

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح رہے گی، چین پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کے فروغ پر کام کر رہا ہے ،بلوچستان میں خواتین کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں چینی سفارتخانے نے "شی پاور" منصوبے کے تحت بلوچستان میں سکول جانے والی طالبات کو 20 ہزار ہیلتھ کٹس عطیہ کی ہیں۔ اس کوشش کا مقصد لڑکیوں کی صحت کو بہتر بنانا، حفظان صحت کی مصنوعات کے استعمال کو فروغ دینا اور خطے میں صحت کے بارے میں آگاہی بڑھانا ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس منصوبے کے آغاز کے موقع پر بدھ کے روز چینی سفارت خانے میں ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق تھے۔گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ، وزیر تعلیم برائے بلوچستان محترمہ راحیلہ درانی اس کے علاوہ بلوچستان کی اساتذہ کمیونٹی کے نمائندے اور مختلف چینی کمپنیاں بھی موجود تھیں۔گوادر پرو کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خطاب میں چینی سفارتخانے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اقتصادی ترقی اور انسانی فلاح و بہبود کے تمام شعبوں میں غیر معمولی تعاون پر مبنی شراکت داری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی قومی اسمبلی اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے درمیان باقاعدگی سے اور وسیع تر باہمی تعاون کا بھی ذکر کیا۔

گوادر پرو کے مطابق چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص انسانی فلاح و بہبود کے شعبے کو مزید فروغ دینے کے لئے چینی حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کے سامنے پیش کردہ ورک رپورٹ کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ میں انسانی فلاح و بہبود اور لوگوں کی خوشیوں پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ اس میں صدر شی جن پنگ کا انسانی تعلقات کے شعبے میں مزید اصلاحات کا وژن شامل ہے۔ انہوں نے نہ صرف چینی عوام بلکہ پوری دنیا کی خوشیوں کو اولین ترجیح دی۔گوادر پرو کے مطابق بلوچستان میں انسانی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد لوگوں کی حالت زندگی کو بہتر بنانا، انہیں بہتر صحت اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح رہے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ اقدام سے بلوچستان میں خواتین کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا بلوچستان کی ترقی کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں جن میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی شامل ہے جو رواں سال فنکشنل ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سی پی ای جے وی ڈی سی سے متعلق منصوبوں سے ملک کے تمام خطوں کو سماجی و اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کے فروغ پر کام کر رہا ہے جس میں اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے، صحت کی سہولیات کی تعمیر، پاکستانی طلبا کو زیادہ سے زیادہ اسکالرشپس کی فراہمی اور ہنر مندی کی ترقی کی تربیت فراہم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی