i پاکستان

بلوچستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کامیاب آپریشن، کئی خطرناک دہشتگرد گرفتارتازترین

June 13, 2024

صوبہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کئی خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ انٹیلی جنس ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ پکڑے جانے والوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان خوارج کی شوری کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر شامل ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق نیٹ ورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشتگروں سے ملتے ہیں، گرفتار کیا گیا کمانڈر مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا، مزید تفتیش جاری ہے، ملک میں موجود مختلف دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کے بارے میں اہم راز افشاں ہونے کی توقع بھی کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی