بلوچستان کے شہر لورالائی سے کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال صوبے بھر میں کانگو سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ 33 سالہ مریض کو علاج کے لیے فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مریض کو گزشتہ رات فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں رواں سال 22 مریضوں میں کانگو کی تصدیق ہوئی ہے، بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے 5 افراد کا انتقال بھی ہوا ہے۔ یاد رہے کہ 16 اگست کو بلوچستان میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا تھا جبکہ رواں سال اب تک صوبے میں 5 افراد کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی