بلوچستان کیہاسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی سے مریض پریشان ہوکر رہ گئے ۔بلوچستان کیاسپتالوں کیلئے گزشتہ 7 ماہ کے دوران ادویات خریدی نہیں جاسکی ہیں جس کے نتیجے میں صوبے کے تمام ہسپتالوں میں اب ادویات بالکل ناپید ہو گئی ہیں۔ اس صورتحال سے شہر ی شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں اور سب سے زیادہ مشکل صورتحال ایمرجنسی میں شعبہ حادثات میں آنے والے مریضوں کی ہے جن کے رشتے دار ہمراہ نہ ہوں تو ان کا بروقت علاج بھی نہیں ہوسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق ہسپتالوں کے وارڈز تو دور کی بات شعبہ حادثات اور ایمرجنسی میں عملے کے پاس سرنج اور بینڈیچ بھی دستیاب نہیں ہیں جب کہ اسپتال آنے والے مریضوں کو ڈاکٹرز بھی ہزاروں روپے کی ادویات لکھ کر دے رے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی