ڈیٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے ژوب کے ایم پی اے فضل قادر مندوخیل نے بدھ کوپارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی ہے ۔ فضل قادر مندوخیل نے ڈیپٹی چیئرمین سیینٹسیدال خان کی کارکردگی کو سراہا اور ان کو بلوچستان کے عوام کی امید قرار دیا اور کہا کہ ایوان بالا میں ڈیپٹی چیئرمین نے پارٹیوں سے بالا تر ہو کر بہترین سیاسی ماحول قاہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ھے۔ ڈیپٹی چیئرمین سینٹ نے نے فضل قادر مندوخیل کی تشریف آوری پر خوش آمدید کیا اور کہا کہ بلوچستان کی اسمبلی میں نئے ارکان کا آنا عوام کے لئے نئی امید ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان امیدواروں پر اہم ذمہ داری بھی آتی ہے کہ وہ عوام کی خدمت پارٹی سے بالاتر ہوکر کریں تا کہ صوبہ ترقی کرسکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی