i پاکستان

بلوچستان ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنیکا حکمتازترین

December 06, 2022

بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات درج نہ کرنیکا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس کامران ملا خیل اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے اعظم سواتی کے خلاف مقدمات درج کرانے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ اعظم سواتی کے خلاف مقدمات ختم کرانے کے لیے درخواست ان کیبیٹے عثمان سواتی نے دائر کی تھی جس پر عدالت نے مختصر سماعت کی۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیا اور آئی جی پولیس سے ان کے خلاف درج مقدمات کی تحریری رپورٹ بھی طلب کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی