i پاکستان

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا مذاکرات کامیاب ہونے پر دھرنا ختم کرنے کا اعلانتازترین

August 09, 2024

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر سمیت بلوچستان بھر میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی وفد نے تمام مطالبات منظور کر لیے ہیں اس لیے دھرنا ختم کر رہے ہیں۔ اعلامیے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کہا ہے کہ کسی ایک مطالبے پر بھی عمل نہ ہوا تو جدوجہد جاری رکھیں گے، تربت جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ دوسری جانب گوادر کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطالبات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، بلوچستان بھر سے گرفتار کارکنوں کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے۔ گوادر کی ضلعی انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی تحریک کے کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی