پنجاب کے شہر بھلوال کے علاقے کوٹ مومن میں کم عمر لڑکی کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق دلہا سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کی عمر تقریبا 13 سال جبکہ لڑکے کی عمر 24 سال ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان پر میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں چائلڈ میرج ایکٹ موجود تو ہے لیکن اس پرعملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے ، جس کے باعث ملک میں آئے روز کمسن بچیوں کی زبردستی کی شادی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی