i پاکستان

بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس، ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مستردتازترین

November 14, 2022

سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کیکیس میں فریق بننے کی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کے حوالے سے کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے وکلا کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑگیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے کیس میں فریق بننے کی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ایم کیوایم کے وکیل ایڈووکیٹ طارق منصورنیعدالت کو بتایا کہ جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کے کیس میں فریق بنناچاہتے ہیں، آج کیس لگا ہوا ہے ہمیں بھی فریق بننے کی اجازت دیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی درخواست دائر ہوگئی ہے تو روٹین میں آجائے گی اور دیکھ لیں گے۔ عدالت نے فریق بننیکی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی