i پاکستان

بلاول نے ایوان صدر میں سندھ حکومت کی کارکردگی بتائی، گل پلازہ سانحہ نے سب پرپانی پھیر دیا، مفتی منیبتازترین

January 20, 2026

ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے ایوان صدر میں سندھ حکومت کی کارکردگی بتائی اور گل پلازہ سانحہ نے سب پرپانی پھیر دیا۔ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے، تاجر تنظیموں نے 3 ارب کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ 3 کروڑ آبادی کے شہر میں آگ بجھانیکا نظام موجود نہیں، بلاول بھٹو نے ایوان صدر میں سندھ حکومت کی کارکردگی بتائی اور سانحہ نے سب پرپانی پھیر دیا۔مفتی منیب الرحمان نے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی